فائل فوٹو

بابری مسجد تنازع حل نہ ہوسکا، سماعت سے پہلے دفعہ 144 نافذ
14 اکتوبر 2019 (15:45) 2019-10-14

نیو دہلی: بابری مسجد تنازع حل نہ ہوسکا، بھارتی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت سے پہلے ایودھیا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا میں دفعہ ایک سو چوالیس 10 دسمبر تک نافذ رہے گی۔ 27 برس قبل 6 دسمبر کو بھارتی انتہا پسندوں نے بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ کا دہرا معیار، کونسلر راجیو دھون نے سوال اٹھایا کہ سماعت کے دوران تمام سوالات مسلم پارٹیوں سے ہی کیوں پوچھے جا رہے ہیں؟ بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ای پیپر