فائل فوٹو

ڈالر کی قیمت میں کمی، 155 روپے 98 پیسے کا ہوگیا
14 اکتوبر 2019 (13:25) 2019-10-14

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 47 پیسے کی کمی ہوئی اور آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت میں مزید 8 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت 8 پیسے کمی کے باعث 155 روپے 98 پیسے پر آ گئی جبکہ گزشتہ جمعہ کی شام کاروبار کے اختتام پر ڈالر 156 روپے 6 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی آ گئی ہے ، 100انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 34 ہزار 475 پر تھا، تاہم اس میں 51 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار 423 پوائنٹس پرآ گیا ہے۔


ای پیپر