شام میں جاری آپریشن نہیں روکیں گے : طیب اردوان
14 اکتوبر 2019 (12:46) 2019-10-14

انقرہ :ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح کردیا ہے کہ مغربی طاقتوں کی جانب سے اسلحے کی فراہمی میں رکاوٹ یا پابندیوں کی دھمکیوں سے شام میں کرد انتہاپسندوں کے خلاف جاری آپریشن نہیں رکے گا۔

ٹی وی پر ترک قوم سے خطاب میں طیب اردوان نے کہا کہ شروع کرنے کے بعد ہمیں معاشی پابندیوں اور اسلحے کی فروخت میں رکاوٹوں کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ترکی کو ان دھمکیوں سے فیصلے واپس لینے پر مجبور کرسکتے ہیں تو وہ بڑی غلطی کررہے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے فون پر بات کی تھی اور اسلحے کی فروخت میں رکاوٹوں کے حوالے سے معاملے کو اٹھایا تھا۔ان سے اس کی وضاحت کرنے کے لیے کہا تھا، کیا ہم نیٹو میں حقیقی اتحادی ہیں یا دہشت گرد گروپ وائی پی جی کو ہمیں مطلع کیے بغیر نیٹو میں تسلیم کیا گیا ہے۔


ای پیپر