فائل فوٹو

برطانوی شہزادہ اور اہلیہ پانچ روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچے گے
14 اکتوبر 2019 (12:06) 2019-10-14

اسلام آباد: برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ شاہی مہمانوں کے شایان شان استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں۔

پاکستان شاہی مہمانوں کی میزبانی کو تیار، شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن آج پاکستان پہنچیں گے۔ برطانوی شاہی جوڑے کا نورخان ایئربیس پر ریڈکارپٹ استقبال کیا جائے گا، مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

شاہی جوڑے کی کل صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں ہو گی، وہ اسلام آباد میں لڑکیوں کے ایک سکول کا دورہ بھی کریں گے۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ 16 اکتوبر کو لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے اور 17 اکتوبر کو شاہی جوڑا چترال جائے گا۔

ڈیوک اور ڈچز کی آمد کے پیش نظر لاہور اور راولپنڈی میں رکشے سجا دیئے گئے ہیں۔


ای پیپر