فائل فوٹو

غلام بلور نے بھی مولانا کو مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی
14 اکتوبر 2019 (11:15) 2019-10-14

اسلام آباد: آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے مولانا فضل الرحمان نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے، اے این پی کے رہنما غلام بلور نے بھی مولانا کو مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔

رہنما جے یو آئی نے غلام بلور کے گھر جا کر اُن سے ملاقات کی اور مارچ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ مولانا صاحب کہتے ہیں آزادی مارچ مکمل پُر امن ہوگا، گرفتار کیا گیا تو پلان بی زیادہ خطرناک ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایات مل گئیں۔ لیگی رہنماؤں پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے رابطے شروع کر دیئے۔

ادھر حکومت نے لانگ مارچ والوں سے نمٹنے کیلئے کمر کس لی، مولانا فضل الرحمان کے خلاف پرانے کیسز کھلنے کا امکان ہے جبکہ ممکنہ گرفتاری بھی زیر غور ہے۔


ای پیپر