حدیقہ کیانی نے اپنی طلاق کی وجہ بتا دی
14 اکتوبر 2019 (11:14) 2019-10-14

کراچی :نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی برطانوی تاجر سے اپنی طلاق کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اپنی والدہ اور بیٹے کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں نامور اداکارہ حدیقہ کیانی نے بتایا کہ ان کی والدہ 2006ء سے فالج کی مریضہ ہیں اس لیے وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں اور ان کی خدمت میں جتی رہتی ہیں۔ 2005ء کے خوفناک زلزلے کے دوران انہوں نے ایدھی فائونڈیش سے ایک بچہ گود لیا تھا اور ناد علی کی پرورش میں کوئی کسر نہیں اْٹھا رکھی۔

حدیقہ کیانی نے بتایا کہ بچے کو گود لینا میری زندگی کا سب سے حسین تجربہ تھا اور میں اپنے بیٹے ناد علی کے لیے بہت حساس بھی ہوں۔میں نہیں چاہتی تھی کہ ناد علی کی پرورش میں کوئی کمی رہے، اسے باپ کا پیار بھی ملنا چاہیے اور دستاویز میں بھی ایک سرپرست کا ہونا ضروری تھا اس لیے میں نے فوری طور برطانوی تاجر سے شادی کی۔بدقسمتی سے میرے توقعات پوری نہیں ہوسکیں اور میرا مقصد یعنی ناد علی کو باپ کا پیار اور سرپرستی ملنا پورا نہیں ہوسکا تو میں نے خلع لے لی اور اب میں اپنی ماں اور بیٹے کے ہمراہ ایک خوشگوار زندگی جی رہی ہوں۔


ای پیپر