فائل فوٹو

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
14 اکتوبر 2019 (09:38) 2019-10-14

اسلام آباد : میر پور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کو آئے ہولناک زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، آج صبح اسلام آباد ، مری، خیبرپختونخوا سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ، نوشہرہ، چترال، سوات، دیر بالا، غذر، لوئردیر، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، اسلام آباد میں 5.8 شدت کے زلزلے سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 اور گہرائی 157 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی مرکز سلسلہ ہندو کش افغانستان میں تھا۔


ای پیپر