فوٹوبشکریہ فیس بک

ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگیا
14 اکتوبر 2018 (17:11) 2018-10-14

لاہور: ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم، 11 قومی اور 24 صوبائی نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا، گنتی کا آغاز ہوگیا۔

نتائج کیلئے ایک بار پھر آر ٹی ایس کا استعمال ہو رہا ہے، الیکشن پُرامن رہے، بدانتظامی کے اکا دکا واقعات پیش آئے، پہلی بار ووٹ کا حق ملنے پر سمندر پار پاکستانیوں کی زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

امریکا، کینیڈا، برطانیہ، سعودیہ، یواے ای، قطر، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک سے پاکستانیوں نے ووٹ ڈالے۔ وزیراعظم عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کیا۔ نواز شریف نے ریلوے روڈ ٹیکنالوجی کالج پولنگ اسٹیشن پہنچ کر ووٹ کاسٹ کیا، ان کی والدہ بیگم شمیم اختر اور بیٹی مریم نواز نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی بھی شریف فیملی کے ساتھ تھے۔


ای پیپر