فوٹوبشکریہ فیس بک

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار لندن سے واپس وطن پہنچ گئے
14 اکتوبر 2018 (12:56) 2018-10-14

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان لندن سے واپس وطن پہنچ گئے، وہ آج صبح لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے لندن میں ڈیڑھ ماہ قیام کیا، لندن میں قیام کے دوران چوہدری نثار نے معدے کے السر کا آپریشن بھی کروایا۔ سابق وزیر ِ داخلہ کا آپریشن نجی ہسپتال میں ہوا۔ آپریشن کے بعد چوہدری نثار کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار نے لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے عام انتخابات کے بعد اپنے آپ کو اچانک ملکی سیاست سے دور کر لیا تھا اور وہ پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف بھی اٹھانے نہیں آئے تھے۔


ای پیپر