OGRA, prices, petroleum products, PM Imran Khan
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
14 نومبر 2020 (11:06) 2020-11-14

لاہور: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کی سفارش کر دی۔ وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں پر عمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں تین سے چار روپے فی لیٹر کمی کی سمری وزیراعظم کو منظوری کیلئے بھجوا دی ہے۔ اسی طرح اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 سے تین روپے کمی کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں پر عمل 15 نومبر سے کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 30 نومبر تک ہو گا۔

ادھر وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ تمام اعشاریے مسلسل دوسرے ہفتے اشیائے ضروریہ قیمتوں میں کمی دکھا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ ! ہم افراط زر کو مزید قابو میں رکھیں گے، یہ اعشاریے برصغیر کے دیگر ممالک کی صورتحال کے برعکس ہیں۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مہنگائی پر قابو پالیا ہے۔ اپوریشن اُن کے خلاف مہنگائی کا پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملکی کو معاشی طور پر بھی مستحکم کر دیا ہے۔

ادھر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جس ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا تھا اُس کو عالمی وبا کی دوسری لہر سے شدید خطرہ ہے۔ اس لیے انہوں نے پاکستانی عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ عالمی وبا کے ایس او پیز پر عمل کریں۔ اور اس وبا کو شکست دینے کیلئے پہلے کی طرح حکومت کا پھر پور ساتھ دیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے عالمی وبا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد مثاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا اعلان کیا تھا۔


ای پیپر