اٹک پل بند کر کے دکھائیں گے : مولانا عبدالغفور حیدری
14 نومبر 2019 (23:50) 2019-11-14

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (ف)کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کو استعمال نہ کرے میدان میں آ کر ہم سے دو ،دو ہاتھ کرے، پلان بی عمران خان کو بھگا کر دم لے گا، ملک بھر میں پلان بی کا آغاز کردیا،ہم ان نا لاحقوں کو کہتے تھے کہ پلان بی پلان اے سے سخت ہوگا،موجودہ حکومت قادیانیوں کیلئے سہولت کار بنی ہوئی ہے،حکومت آزادی مارچ سے قبل اٹک پل بند نہیں کر سکی ہم جمعہ کو اٹک پل بند کر کے دکھائیں گے،ہم مراد سعید ٹنل بھی بند کریں گے۔

موٹر وے چوک ا سلام آباد میں دھرنے سے خطاب کر تے ہوئے  مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ہم نے اس قوم کیلئے 15ملین مارچ کیے،آزادی مارچ کا قافلہ 14دن اسلام آباد میں موجود رہا،کارکنوں نے بارش اور سختی برداشت کی لیکن قائد کے حکم پر بیٹھے رہے،ایسے کارکن کسی اور جماعت میں نہیں ہو سکتے،ہمارے احتجاج کی وجہ دھاندلی ہے،2018الیکشن میں پس پردہ قوتوں نے فاسق و فاجر شخص کو قوم پر مسلط کیا،ہم نے پہلے دن سے اس الیکشن کو تسلیم نہیں کیا،تمام اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیا کہ تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔

مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ آزادی مارچ میں بھی کچھ قوتوں نے ہمیں روکنے کی کوشش کی،ہماری جنگ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ ہے،ایک طرف ختم نبوت کی دیوار میں نصب ڈالنے کی کوشش کی تو دوسری طرف پوری قوم کو کنگال کر دیا ہے،آج ملک میں بدترین مہنگائی ہے،حکومت اس وقت گھبراہٹ اور خوف کا شکار ہے،حکومت کی رٹ ملک بھر میں آج ختم ہوگئی ہے۔


ای پیپر