الیکشن کمیشن میں تقرری کیلئے نئے نام طلب
14 نومبر 2019 (23:10) 2019-11-14

اسلام آباد:حکومت نےالیکشن کمیشن میں تقرری کیلئے معاملے پر نئے نام مانگ لئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے الیکشن کمیشن میں ارکان کی تقرری کے لئے نئے ارکان کے نام مانگ لئے گئے ۔ اس سے پہلے حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے تحت دو ارکان کی تقرری کی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے اس تقرری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے حکومت کے دونوں ارکان کے نام مسترد کردیئے تھے اور اس معاملے پر حکومت اور الیکشن کمشنر کے درمیان سردجنگ بھی رہی ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، حکومت کی طرف سے مقرر کئے گئے ارکان کا فیصلہ مسترد ہو گیا۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری پر تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ نئے اراکین کے انتخاب کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں مشاورت نہ ہو سکی۔ آئین کے آ رٹیکل 213 کے تحت وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت لازم ہے۔


ای پیپر