پاکستان میں سوشل میڈیا پر بھارت نواز سرگرمیاں
14 نومبر 2019 (22:26) 2019-11-14

نئی دہلی :بھارتی مفادات کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم 265 جعلی پلیٹ فارمز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،ان پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کے بارے میں منفی رپورٹس جاری کی جاتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیم  ڈس انفارمیشن ٹاسک فورس نے یورپی یونین کیلئے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ  بھارتی مفادات کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم 265 جعلی پلیٹ فارمز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،ان پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کے بارے میں منفی رپورٹس جاری کی جاتی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود یہ جعلی آؤٹ لیٹس 65 ملکوں میں کام کررہے تھے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ویب پورٹل شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا کے اہم ممالک سمیت 60 سے زیادہ ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں۔ عالمی خبروں کیساتھ ساتھ ان ویب سائٹس پر تنازع کشمیر کے حوالے سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔


ای پیپر