ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ڈٹ گئے ،بڑا علان کر دیا
14 نومبر 2019 (17:17) 2019-11-14

اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کروں گا،بعض شخصیات اسمبلی کو قواعد کے مطابق چلانے پر ناراض ہیں جبکہ کچھ کو انتخابات میں شکست کا دکھ ستائے جاتا ہے، ایک طبقہ قانون سازی کی بجائے بظاہر پارلیمان کو دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، ایوان کو آئین اور ضوابط کے تحت چلانے کا پابند ہوں۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایوان کو آئین اور ضوابط کے تحت چلانے کا پابند ہوں، بعض شخصیات اسمبلی کو قواعد کے مطابق چلانے پر ناراض ہیں جبکہ کچھ کو انتخابات میں شکست کا دکھ ستائے جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ قانون سازی کی بجائے بظاہر پارلیمان کو دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک ایوان کی کارروائی کا حصہ ہے جس کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کروں گا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے زور دیکر کہا کہ قواعد و ضوابط کی حدود عبور کرنے پر یقین رکھتا ہوں نہ کسی کو اسکی اجازت دوں گا اور کسی کی خوشی یا ناراضگی سے بے نیاز ہوکر بطور ڈپٹی سپیکر فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔


ای پیپر