حکومت شیورٹی بانڈ کی آڑ میں نواز شریف سے تاوان لینا چاہتی ہے :شہبا زشریف
14 نومبر 2019 (16:16) 2019-11-14

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے پر شہباز شریف کا پہلا ردعمل

حکومت شیورٹی بانڈ کی آڑ میں نواز شریف سے تاوان لینا چاہتی ہے : شہبا زشریف

لاہور :حکومتی شیورٹی بانڈ پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا حکومت نواز شریف سے انڈمنٹی بانڈ کی آڑ میں تاوان لینا چاہتی ہے ۔

لاہور میں پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق سنگ دلی کا مظاہرہ کیا، عمران نیازی کو بہت بڑی بھول ہے، نا این آر او دے سکتے ہیں اور نا این آر او لے سکتے ہیں،انہوں نے کہا سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کو وہ وقت بھول گیا جب انہیں چوٹ لگی تھی تو نواز شریف خود ان کی عیادت کیلئے ہسپتال گئے تھے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت شیورٹی بانڈ کی آڑ میں نواز شریف سے تاوان لینا چاہتی ہے لیکن مسلم لیگ نے حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے، شیورٹی بانڈ کی شرط ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف صبر، جرات و بہادری سے اس صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی صحت کے حوالے سے پریشان ہے لیکن حکومت سیاست کے لیے پریشان ہے،شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اس شخص سے شیورٹی بانڈ مانگ رہی ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور جو 13 جولائی کو اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن سے پاکستان آیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے نامور وکلاءاور قانون دانوں نے بھی حکومتی فیصلے کو غلط قرار دیا۔


ای پیپر