فائل فوٹو

جے یو آئی نے سڑکیں بلاک کیں تو قانون حرکت میں آئے گا: سعید غنی
14 نومبر 2019 (12:19) 2019-11-14

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جے یو آئی سڑکیں بلاک کرے گی تو قانون حرکت میں آئے گا، جے یو آئی کو سڑکیں نہ بند کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج سب کا حق ہے لیکن سڑکیں بند کرنا قانون کے دائرے میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ سڑکیں بند نہ ہوں اور جے یو آئی راضی ہوجائے لیکن اگر جے یو آئی نہ مانی تو پھر دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے بدنظمی کا مسئلہ نہیں پیدا ہونا چاہئے ، سڑکیں بلاک ہونگی تو قانون حرکت میں آئے گا۔


ای پیپر