فائل فوٹو

امریکی صدر نے بھارت کو ماحولیاتی آلودگی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
14 نومبر 2019 (10:03) 2019-11-14

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھارت کو ماحولیاتی آلودگی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

نیویارک میں امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نے صنعتی فضلا اور شہری کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ بھارت کا پھینکا ہوا کچرا بہتے ہوئے لاس اینجلس پہنچتا ہے اور ساحل کو گندا کر دیتا ہے۔

مزید بولے کہ بھارت خود کو ترقی پذیر ملک ظاہر کرکے ہم سے فنڈز مانگتا ہے، میں انہیں کہتا ہوں کہ امریکا بھی ترقی پذیر ملک ہے، آپ ہمیں رقم دو۔

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی سمیت کئی ریاستوں میں سموگ کا راج تاحال برقرار ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس 474 سے تجاوز کر گیا، دہلی میں 18 نومبر جبکہ اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی سکولز بند کر دیئے گئے ہیں۔


ای پیپر