کراچی میں افسوسناک واقع ۔۔۔6افراد ہلاک
14 نومبر 2018 (23:57) 2018-11-14

کراچی: کراچی کے علاقے لانڈھی میں نجی کمپنی کا بوائلر پھٹنے سے 6مزدور جاں بحق ہو گئے ۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں منزل پمپ کے قریب نجی کمپنی کا بوائلر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال کے برن وارڈ منتقل کیا گیا تھا جس میں سے 6 افراد دم توڑ گئے ہیں جب کہ ایک شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ نجی کمپنی میں بوائلر پھٹنے کا واقعہ آج صبح پیش آیاتھا۔


ای پیپر