ورلڈ کپ کیلئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان
14 نومبر 2018 (21:55) 2018-11-14

لاہور: ورلڈ کپ کیلئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی نے ساتھی سلیکٹرز ایاز محمود، قاسم خان اور مصدق حسین سے مشاورت کے بعد ہاکی ورلڈکپ کے لیے 18رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا جس میں رضوان سینئر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ رضوان جونئیر کی جگہ راشد محمود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اعلان کردہ ٹیم میں مظہر عباس ، عمران بٹ،عرفان سینئر، مبشرعلی، علیم بلال، فیصل قادر، عماد بٹ، توثیق ارشد،راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عمر بھٹہ، عرفان جونیئر، رضوان سینئر، علی شان ، ابوبکر، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔ فائنل فہرست کرنے سے پہلے ٹیم مینجمنٹ کی بھی رائے بھی لی گئی جب کہ دوسرے روز ہلکی بارش میں بھی ٹرائلز لئے گئے۔ورلڈکپ کا آغاز 28 نومبر سے بھارت کے شہر بھوبینیشور میں ہورہا ہے۔

پاکستان کو گروپ ڈی میں جرمنی۔ ملایشیا اور ہالینڈ شامل ہیں۔ قومی ٹیم یکم جرمنی کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستانی ٹیم کی 21 نومبر کو روانگی طے ہے۔واضح رہے قومی ہاکی ٹیم 8 برس ورلڈکپ میں شرکت کررہی ہے، 2010میں بھارت ہی میں پاکستانی ٹیم نے آخری بار ورلڈ کپ کھیلا تھا اور انتہائی مایوس کن پرفارمنس دی تھی۔ 2014میں قومی ٹیم میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔


ای پیپر