کشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے ،شاہد آفریدی کے بیان نے پاک و ہند میں ہلچل مچا دی
14 نومبر 2018 (19:45) 2018-11-14

کراچی : قومی ٹیم کے سابق کپتان اورآل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کے کشمیر سے متعلق دئیے گئے بیان نے نیا تنازع پیدا کردیا ہے قومی سابق کرکٹر کوتنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

اطلاعات کے مطابق شاہد آفریدی نےلندن میں منعقد ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے چار صوبے نہیں سنبھل رہے، کشمیر پاکستان کو نہ دیں، بھارت کو بھی نہ دیں، کشمیر ان کا اپنا رہنے دو، کشمیر کوئی ایشو نہیں ہے دنیا نے اس کو ایشو بنایا ہوا ہے۔

بعدازاں شاہد آفریدی نے اپنے دئیے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے ان کے بیان کو غلط انداز میںپیش کیا ،میرا ویڈیو کلپ نامکمل اور سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے اور نہ ہی اسے بھارت کو دینا چاہیے بلکہ وادی کو آزاد کردینا چاہیے کیونکہ یہ ہی انسانیت کا تقاضہ ہے۔


ای پیپر