انڈیا میں چیف میڈیکل آفیسر کی درخت پر لٹکتی نعش برآمد
14 نومبر 2018 (17:12) 2018-11-14

لکھنو:گونڈہ ضلع کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر غیاث الدین حسن کی نعش پیر کی صبح ان کے گھر کے احاطے میں امرود کے درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ للن سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ14 دنوں سے چیف میڈیکل افسر کی حیثیت سے کام کرنے والے 48 سالہ ڈاکٹر غیاث الدین حسن کی نعش ان کی رہائش کے لان میں امرود کے درخت سے پھندے میں لٹکی ہوئی ملی۔انکی اہلیہ حنا کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعش کو درخت سے اترواکر پوسٹ مارٹم کے لئیروانہ کردی۔ حنانے بتایا کہ سرکاری کام کے دبائو  کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا۔

ڈاکٹرغیاث الدین حسن نے بیوی اور 2بچوں کو سوگوار چھوڑا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ ابھی تک خودکشی کے اسباب کا علم نہ ہوسکا۔بتایا جاتا ہے کہ چیف میڈیکل آفیسرکے طور پر تعینات تھے،وہ طویل عرصے سے چھٹی پرتھے۔


ای پیپر