انکل سرگم
سورس:   file photo
14 May 2021 (21:26) 2021-05-14

لاہور، بچوں بڑوں سب کے انکل یعنی انکل سرگم انتقال کرگئے ۔ انکل سرگم کا اصل نام فاروق قیصر تھا اور وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ 

تفصیلات کے مطابق فاروق قیصر عارضہ قلب میں مبتلا تھے  اچانک ان کی طبعیت خراب ہوگئی ان کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ فاروق قیصرالمعروف انکل سرگم  31 اکتوبر 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ نیشنل کالج آف آرٹس سے  بی اے کیا ۔ جس کے بعد انہوں نے رومانیہ سے گرافکس آرٹس میں ماسٹر کیا ۔انکل سرگم نے امریکا سے ماس کمینویکشن کی ڈگری بھی حاصل کی ۔

ستر کی دہائی کے اوائل میں ان کی ٹیچر سلیمہ ہاشمی نے ان کو اپنے سپرہٹ ٹی وی شو "اکڑ بکڑ " میں اپنے ساتھ اسسٹنٹ کے طور پر رکھ لیا ۔  اس شو کی بدولت ان کو شعیب ہاشمی ، منیزہ ہاشمی اور فیض احمد فیض جیسے بڑے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔ 

سال 1976 میں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن پر " کلیاں " کے نام سے پپٹ شو کیا جس کو پاکستان بھر میں بے حد مقبولیت ملی ۔ اس شو میں انہوں نے انکل سرگم کا پپٹ رومانیہ  میں دوران تعلیم ملنے والے اپنے استاد موہن لال جیسا بنایا تھا ۔ اس شو میں ہے گا ہے گا اور ماسی مصیبتے کے کرداروں  کو بھی بے حد شہرت ملی تھی ۔ 

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف پپٹ شو کلیاں پر انکل سرگم کو معاشرے کی خامیوں پر تنقید اوران کے حل بتانے کا بھرپور موقع ملا ۔ ان کی اس صلاحیت کی وجہ سے ان کا ملک کے دانشوروں میں شمار ہوتا تھا ۔ 

انکل سرگم ویسے تو کالم نگارتھے جو اخبارات میں " میٹھے کریلے " کے نام سے کالم لکھا کرتے تھے لیکن وہ بہت اچھے کارٹونسٹ بھی تھے  اور اکثر اپنے ہاتھ سے کارٹون بنایا کرتے تھے جو مختلف اخبارات میں چھپا کرتے تھے ۔ 


ای پیپر