امریکی رکن کانگریس کا اسرائیلی حملے پر شدید  ردعمل سامنے آگیا 
14 May 2021 (12:08) 2021-05-14

واشنگٹن : امریکی رکن کانگریس کا اسرائیلی حملے پر شدید  ردعمل سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق  عام شہریوں کو نشانہ بنانے والا ہر راکٹ اور ہر بم جنگی جرم ہے۔مجھے ہر اس بچے کے درد کا احساس ہے جو خوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے۔کاش ہم بطور قوم اس درد سے مساوی طور پر نمٹیں، اس وقت ہم ایسا نہیں کر رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم، انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرنی چاہیے۔ 

بہت سے اراکین کانگریس سیلف ڈیفنس کے نام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ لیکن امریکی رکن کانگریس رشیدہ طلیب کا اسرائیلی جارحیت پر ردعمل   بھی سامنے آیا ہے ۔ 

رشیدہ طلیب  نے کہا کہ دوستوں کو یاد دلا دوں کہ فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں۔ہم بھی انسان ہیں، ہمیں بھی خواب دیکھنے کی اجازت ہے۔ہم مائیں ہیں، بیٹیاں  ہیں، پوتیاں ہیں۔ہم انصاف کے طالب ہیں، ہر قسم کے ظلم کےخلاف لڑتے ہوئے معذرت خواہ نہیں۔

فلسطینی کہیں نہیں جا رہے، آپ اسرائیل کی نسلی حکومت کو خواہ جتنے پیسے بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ میں غزہ کی ایک ماں کی تحریر آپ کو پڑھ کر سنانا چاہتی ہوں۔غزہ کی ماہ کہتی ہے وہ بچوں کو اپنے بیڈ روم میں سلاتی ہے تا کہ مریں تو ساتھ مریں۔ 

وہ نہیں چاہتی ہے کہ کوئی زندہ رہے اور دوسرے کی موت کا غم سہے،یہ بیان مجھے اور بھی توڑ دیتا ہے جب میں اپنے ملک کی پالیسیاں دیکھتی ہوں۔ 

رشیدہ طلیب  نے مزید کہا کہ اسرائیل کو فنڈنگ اس ماں کے اپنے بچوں کو زندہ دیکھنے کے حق سے انکاری ہے۔ہمیں اسرائیل کے لیے امداد کو عالمی انسانی حقوق کی پاسداری سے مشروط کرنا ہو گا۔ 

اسرائیل کی غیر مشروط حمایت سے فلسطینیوں کی زندگیاں مٹ رہی ہیں۔ہماری غیر مشروط حمایت لاکھوں پناہ گزینوں کے حقوق سے انکاری ہے۔


ای پیپر