اپنی سالگرہ بوسٹن کی سب سے اونچی عمارت پر منائیں گی, اداکارہ میرا
کیپشن:   فائل فوٹو
14 May 2021 (10:57) 2021-05-14

بوسٹن : اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ وہ اس بار اپنی سالگرہ ہوسٹن میں منائیں گی  ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے میرا جی نے اہل وطن کو عید کی مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہا کہ  اُن کی   سالگرہ کا دن 12 مئی 1985 ہے لہذا  ریکارڈ درست کرلیا جائے۔

ایک سوال پر انہوں نے پرمزاح انداز میں  کہا کہ  انکی  عمر 16 سال ہی ہے کیونکہ اس سلسلے میں انھوں نے  اسٹے لے رکھا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ  وہ  اپنی سالگرہ بوسٹن کی سب سے اونچی عمارت پر منائیں گی اور جلد ہی پاکستان آکر اپنے پرستاروں کو خوشخبری بھی  سنائیں گی۔

انہوں نے  شعر و شاعری شروع کرنے کے حوالے سے بھی انکشاف کیا  اور   کہا کہ وہ اکثر اپنے اشعار گنگناتی رہتی ہیں۔


ای پیپر