file photo

نویں، گیارہویں کے طلبا کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کر دیا گیا: وزیر تعلیم
14 May 2020 (16:55) 2020-05-14

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں اور گیارہویں کے طلبا کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کر دیا گیا۔

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جن بچوں نے نویں اور گیارہویں کا امتحان دیا ہے سب کو پاس کر دیا ہے۔ اس کیٹیگری کے جتنے طالبعلم ہیں سب کو پاس کر دیا ہے۔ پروموٹ ہونے والے دسویں اور بارہویں کا امتحان دیں گے۔ بچوں کی صحت سے متعلق رسک نہیں لے سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتحان کی بنیاد پر پچھلے سال کے نمبرز دیئے جائیں گے۔ 40 فیصد مضامین میں فیل طلبا کو پاسنگ مارکس دیے جائیں گے۔


ای پیپر