فائل فوٹو

یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہو کے سلسلے میں جلوسوں پر پابندی عائد
14 May 2020 (15:03) 2020-05-14

لاہور: کورونا کے باعث مذہبی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں، یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہو کے سلسلے میں پنجاب حکومت نے ہر قسم کے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی، تاہم امام بارگاہوں اور گھروں پر مجالس کے اہتمام کی مشروط اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس کے شرکا کیلئے ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہوگا اور مجلس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے زائد نہیں ہوگا۔ امام بارگاہوں میں سحری، افطاری کے انتظام کی اجازت نہیں ہوگی، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی جلوسوں اور مجالس پر پابندی عائد کر دی، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ آزاد کشمیر کی حکومت نے بھی یوم حضرت علی کے جلوسوں پر پابندی کا اعلان کر دیا۔


ای پیپر