file photo

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے ختم نہ ہونے سے متعلق خبردار کر دیا
14 May 2020 (13:05) 2020-05-14

نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کے کبھی ختم نہ ہونے سے متعلق خبردار کردیا، ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز کے ڈائریکٹر مائیکل رائن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اینڈیمک بن جائے گا اور کبھی ختم نہیں ہوگا۔

مائیکل رائن نے کہا کہ ایچ آئی وی ختم نہیں ہوا ہے لیکن ہم نے اس وائرس کا مقابلہ کرنا سیکھ لیا ہے، ویکسین کے بغیر لوگوں میں اس وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت درکار سطح تک آنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دنیا بھر میں کئی ماہرین ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کبھی نہ بن سکے۔


ای پیپر