فائل فوٹو

دنیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار سے تجاوز
14 May 2020 (10:24) 2020-05-14

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 85 ہزار 197 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 1 سو چار ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 71 ہزارسے زائد ہو گئی۔ اٹلی میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار 1 سو چھ تک پہنچ گئی، برطانیہ میں 33 ہزار 186 جبکہ فرانس میں 27 ہزار 74 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ترکی میں اب تک 3 ہزار 952 افراد جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 16 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر