فائل فوٹو

ملک میں وائرس سے اموات کی تعداد 770 ہوگئی
14 May 2020 (10:15) 2020-05-14

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس مزید 33 جانیں لے گیا، مہلک وائرس سے اموات کی تعداد 770 ہوگئی۔

24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 35 ہزار 788 ہوگئی، پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 561 ہوگئی۔

سندھ میں 13 ہزار 341، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 252، بلوچستان میں 2 ہزار 239، گلگت بلتستان میں 482، اسلام آباد میں 822 جبکہ آزاد کشمیر میں 91 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک 9 ہزار 695 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔


ای پیپر