file photo

ملک میں بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے جاری رہے گا: محکمہ موسمیات
14 May 2020 (10:04) 2020-05-14

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے جاری رہے گا۔

فیصل آباد، گوجرہ، گوجرانوالہ، گجرات، بورے والا، چنیوٹ، پسرور، شکر گڑھ میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، تیار فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آزاد کشمیر میں مظفرآباد، پلندری، برنالہ، نکیال شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔


ای پیپر