شاداب خان ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہونگے یا نہیں ،اہم خبر
14 مئی 2019 (23:19) 2019-05-14

لاہور:قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے تصدیق کی ہے کہ لیگ سپنر شاداب خان فٹ ہوگئے ہیں اور میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

شاداب خان کی فٹنس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے اور اسی دن وہ لندن میں ڈاکٹر معائنہ کریں گے جس کے بعد وہ ٹیم جوائن کر لیں گے۔پیسرمحمد عامر کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکل ہے جبکہ محمد حفیظ انگلینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ شاداب خان کے فٹ ہونے کے بعد لیگ سپنر یاسر شاہ کو وطن واپس بلا لیا جائے گا۔

ہیپاٹائیٹس سی وائرس میں مبتلا شاداب خان کی نئی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں اور اسکی بنیاد پر انہیں ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جس کا اعلان اگلے 24 گھنٹے میں کیا جائےگا۔پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی کہ شاداب خان کا نیا بلڈ ٹیسٹ لاہور کی لیبارٹری بھجوایا گیا ہے جس کی رپورٹ اگلے دو دن میں آئےگی۔پی سی بی میڈیکل پینل کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی نئی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں اور اس میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں شریک نہ ہوں۔

اس سے قبل لندن میں برطانوی ڈاکٹر نے شاداب خان کو فٹ قرار دےکر ورلڈ کپ کھلانے کیلئے گرین سگنل دےدیا تھا۔ شاداب خان ان دنوں قومی اکیڈمی لاہور میں ہیں اور ٹریننگ کررہے ہیں امید ہے کہ بدھ کو اعلان کے بعد وہ جلد قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ شاداب خان کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا انہوں نے کہ دانت میں تکلیف کے بعد ایک عام دندان ساز سے علاج کرایا اور ڈینٹسٹ کے آلات سے شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائیٹس سی کے وائرس منتقل ہوئے۔ اگر شاداب خان دانتوں کے کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کراتے تو انہیں ہیپاٹائیٹس کا وائرس نہ لگتا۔ ورلڈ کپ روانگی سے قبل پی سی بی میڈیکل پینل نے جب تمام کھلاڑیوں کے خون کے نمونے لیے اور انہیں شوکت خانم ہسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کرایا گیا تو پی سی بی میڈیکل پینل کو پتہ چلا کہ نوجوان کرکٹر کے خون میں ہیپاٹائیٹس سی کا وائرس موجود ہے۔


ای پیپر