Image Source : INP

عید الفطر تک موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی حیران کن پیشگوئی
14 مئی 2019 (20:45) 2019-05-14

کراچی :پورے ملک میں گزشتہ روز بارش کے بعد سے موسم سہانا ہو گیا ،ایسا ہی موسم کا حال کچھ کراچی میں بھی ہے ،محکمہ موسمیات نے کراچی کے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عید الفطر تک موسم خوشگوار رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دن تک مطلع جزوی ابر آلود دہنے کا عندیہ دیدیا ،ان کے مطابق بادل چھائے رہیں گے ،اس کے علاوہ جمعرات اور جمعہ کو بوندا باندی بھی ہو گی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی جبکہ عیدالفطر تک اب کراچی میں ہیٹ ویووز کا کوئی امکان نہیں ہے۔


ای پیپر