Image Source : Facebook IK

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بڑی مشکل میں پھنس گئے
14 May 2019 (17:54) 2019-05-14

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز کیفی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کسی لاءافسر کو بغیر جواز برطرف نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محض ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے برطرف کردیا گیا .

برطرفی کا جواز فراہم نہ کرنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے ۔ استدعا ہے کہ عدالت وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور سیکرٹری قانون کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔


ای پیپر