photo credit .. mettisglobal.news

ملائشیاء میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر بجھوانے میں اضافہ
14 مئی 2019 (14:58) 2019-05-14

اسلام آباد : رواں مالی سال کے دوران ملائشیاء میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر بجھوانے میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 35.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں ملائشیاء میں مقیم پاکستانیوں نے 1262.67 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک بجھوایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 35.68 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملائشیاء میں مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 930.36 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں ملائشیاء میں مقیم پاکستانیوں نے 123.96 ملین روپے کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12.61 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں ملائشیاء میں مقیم پاکستانیوں نے 110.07 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک بجھوایا تھا۔

واضح رہے کہ ملائشیاء میں مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زرملک بجھوانے میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹیلی نار مائیکروفنانس بنک اور چین کے اینٹ انٹرنیشنل گروپ نے حال ہی میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے بعد ملائشیاء سے پاکستان زرمبادلہ ملک بجھوانے کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


ای پیپر