فوٹو بشکریہ فیس بک

ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کا کرکٹرز کیلئے خصوصی الرٹ جاری
14 May 2019 (13:16) 2019-05-14

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ کے موقع پر ایک بار پھر کرکٹرز کو میچ فکسنگ نقصانات سے یاد دہانی کرا دی گئی۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ سے قبل کرکٹرز کیلئے خصوصی الرٹ جاری کر دیا۔ پلیئرز کو ایونٹ میں پوری طرح چوکنا رہنے کا کہہ دیا۔ کھلاڑی مشکوک افراد سے خبردار رہیں اور کسی بھی غلط سرگرمی کی فوری طور پر رپورٹ کریں۔

حالیہ سری لنکا کے تین آفیشلز کے خلاف کرپشن چارجز عائد کر کے آئی سی سی نے کرپشن کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی کو واضح کر دیا۔

اس سے قبل سری لنکا ہی کے سنتھ جے سوریا پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی اور تفتیش کاروں سے تعاون نہ کرنے پر 2 برس کی پابندی عائد ہو چکی ہے۔


ای پیپر