Celestial Chart RU ‏ @celest_chart_ru

ناسا کا چاند پر مرد اور خاتون کو ایک ساتھ بھیجنے کا منصوبہ
14 مئی 2019 (10:46) 2019-05-14

واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا 2024ء تک چاند پر ایک مرد اور ایک خاتون کو بھیجنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2020ء کیلئے 1.6 ارب ڈالر کے فنڈ کی منظوری دیدی ہے۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برڈین سٹائن نے یہ بات ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے چاند کے جنوبی قطب پر 2024ء تک ایک مرد اور پہلی خاتون کو بھیجنے کے ہمارے منصوبے کو منظوری دیدی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاند پر جانے والی خاتون بھی پہلی امریکن ہی ہوگی جو کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران کسی بھی وقت چاند کی سطح پر قدم رکھ دے گی۔ خاتون کو بھیجنے کا مقصد چاند پر خاتون کے پہلے قدم رکھوانا ہے جو کہ امریکی ہوگی۔


ای پیپر