Photo Credit Yahoo

امت مسلمہ کو رمضان المبارک میں اپنا کڑا احتساب کرنا چاہیے،امام کعبہ
14 May 2018 (23:16) 2018-05-14

ؒ لاہور/مکة المکرمہ : امام کعبہ شیخ صالح آل طالب نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو رمضان المبارک میں اپنا کڑا احتساب کرنا چاہیے۔ رمضان المبارک میں اللہ تعالی سب سے زیادہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔ رمضان المبارک کا ایک بار پھر ہماری زندگی میں آنا اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ، ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔

رمضان کی پہلی رات شیطانوں اور سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے، جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں صیام وقیام کے علاوہ حسب استطاعت صدقہ بھی کرنا چاہیے اور نیکی کے کام کثرت سے کرنے چاہییں۔ رسول اللہ ﷺ اس مبارک مہینے میں خیر کے تمام کاموں کی طرف سبقت لے جاتے تھے۔

رمضان المبارک کے اہم اعمال میں سے ایک عمل روزے کے دوران زیادہ سے زیادہ دعا، استغفار اور ذکر الہی کرنا ہے کیونکہ روزہ دار کی دعا ان دعاﺅں میں سے ہے جو اللہ تعالی کے ہاں قبول ہوتی ہیں ۔ قرآن وسنت کی دعوت کے پھیلاﺅ کے لیے ہر قسم کے جدید وسائل اور ذرائع استعمال میں لانے چاہیے۔


ای پیپر