ٹویٹر نے ریچا چڈا کو صاف جواب دیدیا
14 مئی 2018 (20:26) 2018-05-14

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا کا انتہاپسند ہندوئوں کی طرف سے خطرناک دھمکیاں دینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے رابطہ‘ ٹوئٹر نے دھمکیاں غیر اہم قرار دے کر نظر انداز کردیں۔


تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم نے ریچا چڈا کو سرعام جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دیں،دوسری طرف بالی ووڈ کے کئی ستارے میدان میں آئے اور ان دھمکیوں پرکارروائی نہ کرنے پر ٹوئٹر کی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ریچا چڈا نے آن لائن دھمکیاں ملنے پر ٹوئٹر کی انتظامیہ سے رابطہ کیا،جس پر ویب سائٹ کے عہدیداروں نے انہیں ملنے والی دھمکی کو غیر اہم قرا دیا،دھمکیوں کی رپورٹ کرانے پر ویب سائٹ کی طرف سے آ نے والے پیغام کو ریچا چڈا نے ساتھی اداکاروں سے شیئر بھی کیا۔


اداکارہ عالیہ بھٹ، فلم ساز اور اداکارہ فرحان اختر، پوجا بھٹ سمیت فلم انڈسٹری سے وابستہ دیگر افراد نے ریچا چڈا کی حمایت میں بیانات دیے اور انہیں ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کی اور کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کی طرف سے انہیں غیر اہم قرار دینا حیران کن ہے۔


یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ نے ہندی زبان میں ٹوئٹس کئے تھے جس میں ہندو ازم کے خلاف اٹھائی تھی اور کہا تھا کہ ہندو ازم بھارت اور بھارتیوں کے خطرہ ہے۔


ای پیپر