Photo Credit Yahoo

اگر میں غدار ہوں تو قومی کمیشن بنایا جائے، نواز شریف
14 May 2018 (18:19) 2018-05-14

بونیر:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اس شخص کو غدار کہا گیا جو ملک کے لیے مرتا ہے، اگر میں غدار ہوں تو ایک قومی کمیشن بنایا جائے تاکہ حساب کتاب ہو جائے، 2013میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ،عمران خان نے خیبرپختونخوا کے مینڈیٹ کی توہین کی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ملک کے طول وعرض میں پہنچ چکا ہے ۔2018 مسلم لیگ کی کامیابی کا سال ہوگا، بونیر میں مریم نواز کے ہمراہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا ہے کہ آج بونیر پاکستان میں ایک مثال قائم کررہا ہے اور اس بات کا اعلان کررہا ہے کہ 2018مسلم لیگ ن کی کامیابی کا سال ہوگا۔

پورا پاکستان بدل رہا ہے ۔ مگر کے پی کے ابھی تک پرانا ہی چل رہا ہے اگر عمران خان کی جگہ نوازشریف ہوتا تو بونیر سے لے کر سانگلہ سے بھی آگے موٹروے بن چکی ہوتی میں نے ملک کی خدمت کی بہت سے ترقیاتی کام کئے دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ۔ آج پورے پاکستان میں عوام سکون کی زندگی بسر کررہے ہیں عمران خان نے ووٹ لے کر کے پی کے کے عوام کو دھوکہ دیا باقی کچھ نہ کیا ۔ عمران خان نے صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ۔ میں نے جو بھی وعدہ کیا پورا کیا عوام نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا میں پنجاب جیسی ترقی دیں گے کے پی کے کی تقدیر بدل جائے گی ہم رات دن آپ کی خدمت کریں گے جو نوازشریف پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرتا ہے پاکستان کو ایٹمی قوت بناتا ہے جو گارگل کی رسوائی پر پردہ ڈالتا ہے جو موٹروے بناتا ہے بجلی بحران کا خاتمہ کرتا ہے پاکستان کو امن کا گہوارہ بناتا ہے آج اس نوازشریف پر غداری کا الزام لگایا جارہا ہے ۔

ہم کراچی میں امن لے کر آئے لیکن سندھ حکومت نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ انشاءاللہ آئندہ خیبرپختونخوا میں بھی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی ۔ نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا غداری ہے یا حب الوطنی ہے ؟یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ۔ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والا غدار اور جو پاکستان کو اندھیروں میں ڈوب دیتے ہیں ۔ دہشتگردی کا بیج بوتے ہیں وہ محب الوطن ٹھہرائے جارہے ہیں ۔ جو پاکستان کا آئین وقانون توڑ کر مارشل لاءلگاتے ہیں وہ محب الوطن ہیں جو دن رات عوام کی خدمت کرتے ہیں وہ غدار ہیں ۔ اب الٹی گنگا نہیں بہے گی ہم نہیں بہنے دیں گے ۔ ہم نے اس کے سامنے بند باندھنا ہے ۔ عوام میرا ساتھ دیں ہم پاکستان میں مسائل ختم کریں گے اور ایک خوشحال معاشرہ قائم کریں گے ۔

پاکستان میرا ملک ہے مجھے اس سے محبت اور خلوص ہے ۔ یہ ہم سب کا ملک ہے یہ کسی ایک کی جاگیر نہیں ہے ہم ایسی تمام طاقتوں کا مقابلہ کریں گے جو میرے وطن کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔ ہم ملک کے کسی نقصان کو برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ 50ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا دعویدار ایک میگاواٹ بھی نہیں بنا سکا ۔ جو قومیں ملک کے مفاد کے خلاف کام کرتی ہیں کیا آپ ان کے خلاف میرا ساتھ دیں گے ؟ان کے خلاف میرا ساتھ دیں گے ؟نوازشریف نے کہا کہ اگر میں واقعی غدار ہوں یا ملک دشمن ہوں تو پھر آﺅ ایک قومی کمیشن بناﺅ تاکہ اس کا حساب کتاب ہو جائے پھر کمیشن اپنی رپورٹ دے جو مجرم ہے اس کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے نوازشریف نے کہا کہ میں عوام کے ووٹ کے حرمت کو کسی قیمت پر پامال نہیں ہونے دوں گا۔ آپ بھی میرا ساتھ دیں کہتے ہیں نوازشریف نے منی لانڈرنگ کرکے 5ارب ڈالر ہندوستان بھجوائے ہیں جس نے منی لانڈرنگ کی ہے اس کا بھی کمیشن بننا چاہیے ۔

چیئرمین نیب بھی کمیشن کے سامنے آ¾ ئیں اور آکر جواب دے کہ میں نے جو کچھ کیا ہے اس کی معافی مانگتا ہوں اور معافی مانگ کر گھر جاتا ہوں چیئرمین صاحب ہم آپ کو اس طرح نہیں جانے دیں گے یہ قوم آپ کے احتساب کا بھی مطالبہ کرتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ 50ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا دعویدار ایک میگاواٹ بجلی بھی نہیں بناسکا ۔ عمران خان نے بونیر کے نوجوانوں کے روز گار کیلئے کچھ نہیں کیا اب کوئی ووٹ کی بے حرمتی نہیں کرسکے گا۔ ہم ایسا پروگرام بنارہے ہیں سب بے گھروں کو گھر مہیا کیا جائے نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا۔ لیکن آپ نے میرے ساتھ وعدہ کرنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو ۔ اس سے قبلجلسے سے اپنے خطاب میں نوازشریف کی صاحبزادی و مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنماءمریم نوازنے کہا کہ نواز شریف اور عوام کا رشتہ 30 سال سے قائم ہے اور انہیں کسی سے محب وطن ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ، مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف سے عوام کی محبت روز بروز بڑھتی جارہی ہے ووٹ کوعزت دو کا جو جھنڈا اٹھا کر چلے ہیں امید ہے نوجوان اپنے ووٹ کوعزت دلا کر رہیں گے ۔ عوام ووٹ دے کر جس کو ایم این اے ،ایم پی اے وزیر یا وزیراعظم بناتے ہیں وہ ووٹ نہیں عوام کی طاقت ہوتی ہے ۔

جب عوامی نمائندوں کو کرپٹ ، غدار ٹھہرایا جاتا ہے ۔ میں پوچھتی ہوں ضرب عضب اور ردالفساد کی کامیابی کو نڈر اور بے خوفی سے لیڈ کرنے والا کیا غدار ہوسکتا ہے ۔ کیا بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے اور قومی دھارے میںلانے ان کو پاکستان سے جوڑنے ولا صوبوں کو قریب لانے والا کیا غدار ہوسکتا ہے ۔5سال دھرنے برداشت کرنے والا کیا غدار ہوسکتا ہے؟کیا سازشوں کے باوجود ملک سے اندھیرے اور دہشتگردی ختم کرنے والا غدار ہوسکتا ہے ۔ کیا آپ کے ووٹ آپ کے حق حکمرانی آئین وقانون کی بالا دستی کی بات کرنے والا غدار ہوسکتا ہے ۔ کیا اقوام متحدہ میں برہان وانی اور بلوچستان میں ہونے والی دخل انداری کا ثبوتوں کے ساتھ مقدمہ پیش کرنے والا غدار ہوسکتا ہے؟ نوازشریف اس دھرتی کا بیٹا ہے اس کو کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔ 30سال سے عوام کا بار بار ووٹ کے ذریعے نوازشریف کو اعتماد سے نوازنا ہی اس کیلئے سب سے بڑی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ ہے ۔ آپ کے ووٹ سے آیا ہوا تو غدار ٹھہرایا جاتا ہے ۔

دوسری طرف کون ہیں وہ لوگ جنہوںنے پاکستان کو دہشتگردی کے اندھیروں میں دھکیلا اور اپنے وطن کے بیٹے اور بیٹیاں غیر ممالک کے ہاتھوں ڈالروں کے عوض فروخت کیا ۔ کون ہیں وہ لوگ جنہوں نے ججوں کو بالوں سے پکڑ کر گھیسٹا اور گھروں میں بھیج کر نظر بند کیا ور بعد میں ایمرجنسی نافذ کر دی کون ہے محب وطن جس نے اپنا اقتدار بچانے کی خاطر پاکستان کے عوام کا خون خیبر سے کراچی تک بہایا کون ہیں وہ لوگ جس نے اسلام آباد میں پانچ سال کنٹینر رکھ کر لشکر کشی کی اور دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے ذریعے ملک کو یرغمال بنانے والے کون لوگ ہیں مگر حکومت نے دھرنے اور لاک ڈاﺅن کے باوجود ترقی کا عمل جاری رکھا نواز شریف کی دشمنی میں کبھی گمنام کالم کو اٹھا کر نیب میں نواز شریف پر مقدمہ بن دیا جاتا ہے تو کبھی ایک انٹرویو کو توڑ موڑ کر پیش کیا جاتا ہے اور بھارتی میڈیا پر ہر تصدیق ثبت کی جاتی ہے آپ وعدہ کرو کہ آپ کے ووٹ سے آنے والے نمائندے کی عزت کے لیے لڑو گے اس پر غداری کے فتوے جاری نہیں کرنے دو گے اس پر جھوٹے الزامات نہیں لگنے دو گے یہ کتنی عجیب بات ہے کہ جو ڈر گیا وہ لاڈلہ اور جو ڈٹ گیا وہ غدار عوام نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈے کا الیکشن میں منہ توڑ جواب دیںگے۔نوازشریف کو غداری کہنے والو پہلے مجھے نواز شریف سے زیادہ محب وطن تو ڈھونڈ کر لادو۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پوری دنیا کی مخالفت لے کر بھارت میں ایٹمی دھماکے کیے اور کروڑوں، اربوں ڈالروں کی امداد ٹھکر کر اپنے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء امیر مقام نے بونیر میں جلسے سے خطاب کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا ہے، صوبے کے عوام مقروض ہو گئے ہیں ۔ بونیر کے عوام کا جذبہ دیکھ کر عوام کا شکر گزار ہوں، یہاں ہمارے پاس نہ مینڈیٹ ہے اور نہ صوبائی حکومت پھر بھی عوام کا نواز شریف سے والہانہ محبت کا انداز یہاں نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بونیر کے عوام نے سب کو آزما لیا ہے، عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں، پشاور میں 70 ارب سے میٹرو بنائی جا رہی ہے۔


ای پیپر