Photo Credit INP

نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کی اصلیت کیا تھی ؟
14 مئی 2018 (17:33) 2018-05-14

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے نئی بات نہیں کی، یہی باتیں رحمان ملک بھی کرچکے ہیں، ایسے حربوں سے نواز شریف کی مقبولیت کم نہیں کی جاسکتی۔


وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ممبئی ٹرائل مکمل کرنے کو کہہ رہے ہیں، میں بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ نیب کی پریس ریلیز نواز شریف کی مقبولیت ختم کرنے کا طریقہ تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ نادانوں نے نواز شریف کا بیان نہیں دیکھا صرف ذات پر تنقید کیلئے شور کیا، نواز شریف کی ذات کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔ ہماری قوم اور فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔


رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پوری قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، نواز شریف کے خلاف تیسرا حربہ استعمال کیا گیا ہے، اب قوم کو میاں نواز شریف نے سچائی بتانی ہے، وہ سچی بات کریں گے، منافقت نہیں کریں گے۔


ای پیپر