وزیر اعظم شاہد خاقان اور نواز شریف کی اہم ملاقات
14 May 2018 (17:29) 2018-05-14

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنواز شریف سے ملاقات کی جس میں ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر بات چیت کی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے عسکری قیادت کے تحفظات پر بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔


ای پیپر