نواز شریف کے بیان سے بھارتی موقف کی تائید ہوئی : بھارتی وزیر دفاع

14 مئی 2018 (15:23)

نئی دہلی : بھارتی وزیر دفاع نِرملا ستھارامن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ بیان کو ایک سنجیدہ انکشاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے بھارتی موقف کی تائید ہوئی ۔


گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر ِ دفاع نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ انکشاف ہے، نواز شریف کے اس بیان سے بھارت کے اس موقف کی تائید ہوتی ہے کہ ممبئی حملہ پاکستان سے کیا گیا تھا، ہمیں یقین ہے کہ اس حملے کے ذمے دار پاکستان میں ہیں اور اس معاملے پر ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے۔


بھارتی وزیر دفاع نے جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ماہ رمضان سے لے کر امرناتھ یاترا تک کے عرصے میں جنگ بندی کی تجویز کے ایک جواب میں کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جموں و کشمیر کا معاملہ بہت اہم ہے اور اسے حساس طریقے سے نمٹنا ہوگا۔ نرملا نے جموں و کشمیر میں جنگ بندی کو ایک ناقابل عمل آپشن بھی قرار دیا۔

مزیدخبریں