ڈولفن فورس نے لاہور میں 10 من مردہ گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
14 مارچ 2021 (22:36) 2021-03-14

لاہور: ماڈل ٹاؤن ڈولفن سکواڈ و پی آر یو نے شہر میں10 من مردہ گوشت کی سپلائی ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

ڈولفن و پی آر یو کے ترجمان نے بتایا کہ شہری کی نشاندہی پر گارڈن ٹاؤن میں ایک پک اپ کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی جس پر ڈولفن ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے اسے روک لیا۔ 

ڈولفن فورس کے ترجمان کے مطابق ملزم نے 2مردہ گائے کو بند پک اپ میں چھپا رکھا تھا جو قصور سے لاہور سپلائی کی جا رہی تھیں، ڈولفن فورس نے ملزم طاہر کو گرفتار کر کے تھانہ گارڈن ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔ 


ای پیپر