صادق سنجرانی ہمارا نہیں، کسی اور کا تحفہ ہیں: رضا ربانی
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
14 مارچ 2021 (21:11) 2021-03-14

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ہمارا نہیں کسی اور کا تحفہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پریذائیڈنگ آفیسر کو آخری لمحات میں سامنے لایا گیا، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے کسی نیوٹرل شخص کو پریزائڈنگ افسر بنانا چاہیے تھا۔

رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں مختلف سیاسی جماعتیں شامل ہیں اور اتحاد کیا ہے، یہ جماعتیں ایک دوسرے میں ضم نہیں ہوئی ہیں اور تمام جماعتوں کی سوچ الگ الگ ہے۔ 


ای پیپر