کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، اسلام آباد میں تین سب سیکٹرز آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
14 مارچ 2021 (20:40) 2021-03-14

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے پیش نظر آج رات سے 3 سب سیکٹرز سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں برطانوی کورونا وائرس کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آنے لگے ہیں جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے 3 سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایف الیون 1 میں 51، آئی ایٹ 4 میں 54 جبکہ سیکٹر آئی 10 ٹو میں کورونا کے 48 کیسز سامنے آئے ہیں، اس صورت حال کے پیش نظر تینوں سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جارہا ہے۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر تجارتی مراکز اور تفریحی پارکس جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے جبکہ دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔


ای پیپر