عوام کیلئے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
کیپشن:   فائل فوٹو
14 مارچ 2021 (13:33) 2021-03-14

اسلام آباد: مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے بری خبر ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے اس سلسلے میں ایک سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جا چکی ہے۔ اس پر آج رات تک فیصلہ سامنے آ جائے گا۔

اس سمری پر غور و خوض کے بعد وزیراعظم عمران خان ہی فیصلہ کرینگے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے یا نہیں، وزارت خزانہ کی جانب سے اوگرا کی سمری کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 6 جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ابھی فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی موجودہ شرح بارہ روپے پینسٹھ پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر لیوی کی موجودہ شرح بارہ روپے ترپم پیسے ہے۔


ای پیپر