PPP Punjab, preparations, long march, important meeting, Qamar Zaman Kaira
14 مارچ 2021 (13:04) 2021-03-14

لاہور: لانگ مارچ کے لئے پیپلز پارٹی پنجاب نے تیاریاں شروع کردیں ، صدرقمر زمان کائرہ نے پنجاب ایگزیکٹو اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کا مشترکہ اجلاس کل بروز پیر 15 مارچ کو لاہور میں ہوگا ، اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کریں گے ۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں چودھری منظور احمد ، چودھری اسلم گل اور سید حسن مرتضی بھی شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وسطی پنجاب کے 26 اضلاع کے صدور اور ڈویژنل سربراہ شرکت کریں گے ، اجلاس میں عثمان ملک ،عاصم بھٹی اور تمام الائیڈ ونگز کے صدور بھی شرکت کریں گے ۔

واضح رہے کہ اجلاس کے اختتام پر صدر قمر زمان کائرہ دیگر قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

خیال رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں اکژیت کے باوجود شکست کے بعد پی ڈی ایم نے کل اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہوا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔

پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق اجلاس میں 7 ووٹ مسترد ہونے کے ساتھ ساتھ 26 مارچ کے لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ۔


ای پیپر