What is the method of vaccination and registration in Pakistan?
کیپشن:   فائل فوٹو
14 مارچ 2021 (11:18) 2021-03-14

لاہور: پاکستانی حکومت کی جانب سے ایسے بہت سے صحت کے مراکز قائم کئے جا چکے ہیں جہاں سے شہری عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

تاہم یہ بات ذہن میں رہے کہ ابھی حکومت کی جانب سے معمر شہریوں کو ہی ویکیسن لگانے کے پروگرام کا اغاز کیا گیا ہے، اس سے قبل پہلے مرحلے طبی عملے کو عالمی وبا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے تھے۔

حکام نے ملک بھر میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کا ڈیٹا نادرا سے حاصل کر لیا ہے۔ اسی کے تحت ان کی رجسٹریشن کرکے ان کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بعد تیسرے مرحلے میں نوجوانوں اور درمیانی عمر کے افراد کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا مرحلہ شروع کیا جائے گا، تاہم ان سے کم عمر شہریوں کو ویکسین لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ویکسین کی رجسٹریشن کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے آن لائن پورٹل تشکیل دیا ہے۔ حفاظتی ٹیکے لگوانے کے خواہشمند شہریوں کو چاہیے کہ وہ شناختی کارڈ نمبر لکھ کر اپنے موبائل کے ذریعے 1166 پر پیغام بھیجیں۔ جس کے بعد میسج کے ذریعے آپ کی رہائش گاہ کے نزدیک ویکسی نیشن سینٹر کا مکمل ایڈریس بھیج دیا جائے گا۔

ویکسی نیشن سینٹر میں ادویات کی دستیابی کی صورت میں شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بلایا جائے گا۔ تاہم 1166 پر کال کرکے وقت اور سینٹر تبدیل کروانے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تمام سینٹرز پر شہریوں کا مکمل اندراج بھی کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی صحت عامہ کا تربیت یافتہ عملہ حفاظتی ٹیکے لگائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی جانچ پڑتال کیلئے شہریوں کیلئے لازم ہوگا کہ وہ آدھہ گھنٹہ سینٹر میں ہی گزاریں تاکہ انھیں مانیٹر کیا جا سکے۔


ای پیپر