On the issue of rejected votes in the Senate elections, the PPP formed a legal team
کیپشن:   فائل فوٹو
14 مارچ 2021 (10:36) 2021-03-14

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسترد ووٹوں کے معاملے پر اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے چار رکننی قانونی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے یوسف رضا گیلانی جبکہ حکمران جماعت نے صادق سنجرانی کو امیدوار کھڑا کیا تھا۔

اس انتخاب میں پریزائیڈنگ آفیسر نے 7 ووٹوں کو مسترد کر دیا تھا جس کی وجہ سے صادق سنجرانی دوسری مدت کیلئے چیئرمین سینیٹ منتخب کر لیا گیا تھا۔ اس جیت کی اپوزیشن نے پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس متنازع جیت کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا، اسی تناظر میں اب یہ چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ذریعے قانونی چارہ جوری کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے اس ٹیم میں لطیف کھوسہ، میاں رضا ربانی، نیئر بخاری اور فارق نائیک شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو چیلنج کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

قانونی ٹیم کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو متنازع قرار دیتے ہوئے اور مسترد شدہ 7 ووٹوں کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی۔


ای پیپر