Global pandemic, Pakistan, lives, patients, hospital, NCOC
14 مارچ 2021 (08:22) 2021-03-14

لاہور: ملک میں 24 گھنٹے میں عالمی وبا سے 32 افراد موت کے منہ میں چل گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہوگئی ۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران وبا کے 2 ہزار 664 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہوگئی ۔

پاکستان میں وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار 121 ہوگئی جبکہ وبا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 6.5 ہوگئی ۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں وبا سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 571 ہوگئی ۔

سب سے زیادہ متاثر لاہور سمیت پنجاب کے سات شہروں میں پابندیاں سخت ، تمام اِن ڈور شادی ہال ، مزار ، کمیونٹی سینٹر اور سنیما بند رہیں گے ۔

ادھر پشاور کے کچھ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ۔ کوٹلی میں کل سے 28 مارچ تک تعلیمی ادارے ، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی ۔

اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ ہو گیا ۔


ای پیپر